کیا آپ جانتے ہیں کہ بچے ہوئے چاول فریج میں رکھنے کے بعد کھانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 23, 2023

اکثر طبی ماہرین چاول کھانے سے منع کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ شوق سے چاول کھاتے ہیں اور کچھ لوگ تو ایک بار بناکر فریج میں رکھنے کے بعد بار بار ان چاولوں کا لطف اٹھاتے ہیں لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے ہوئے چاولوں کو فریج میں رکھ کر کھانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ کچے چاولوں میں پہلے سے فوڈ پوائزننگ کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جن میں پکنے کے بعد مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کو تازہ بنا کر کھانا ہی زیادہ بہتر ہے جب کہ یہ غذایت حاصل کرنے کا اہم ذریعہ بھی ہیں تاہم بچ جانے والوں چاولوں کو فریج میں رکھنے کے بعد کھانے سے لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چاولوں کو دوبارہ گرم کیا جائے تو اس میں کوئی خاص خطرے والی بات نہیں مگر انھیں پہلی بار پکانے کے بعد کس طرح محفوظ کیا جاتا ہے یہ اہمیت کا حامل ہے، چاول جتنا زیادہ معمول کے درجہ حرارت پر بنتے ہیں وہ صحت کےلیے اتنے ہی نقصان دہ ہو جاتے ہیں۔

ضروری ہے کہ ساری رات چاولوں کو پانی میں بھگانے کے بعد پکایا جائے کیونکہ اس سے آرسینک کی 80 فیصد مقدار کم ہو جاتی ہے اور صرف اتنی مقدار رہ جاتی ہے جو صحت کے لیے زیادہ مہلک نہیں ہوتی۔

اب اگر آپ بھی چاولوں کے شوقین ہیں تو ان ہدایات پر ضرور عمل کریں تاکہ آپ فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More