بے شمار فائدے رکھنے والی ہلدی انسانوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بنتی ہے اور اکثر انسانی زندگی کے ضیاع کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔
ماضی میں بیماریوں یا چوٹ لگنے کی صورت میں مریض کو دودھ میں ہلدی ڈال کر پلائی جاتی تھی لیکن ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
ہلدی ایک ایسا قدرتی مصالحہ ہے جو بہت طاقتور اینٹی سیپٹک اور سوزش کو کم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے، لیکن اس کا بےقاعدہ استعمال آپ کیلئے نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
آسٹریلیا میں کی گئی تحقیق مین یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلدی کے زیادہ استعمال سے جگر کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔آسٹریلوی ڈاکٹرز کو جگر کے مسائل کی 18رپورٹس موصول ہوئی ہیں جنہوں نے ہلدی کے پودے کا ہربل سپلیمنٹس کا استعمال کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی جگر کی خرابی کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور جگر کی تکلیف کی وجہ سے ایک شخص کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہےکہ جڑی بوٹیوں کی دوائیں اور سپلیمنٹ جن میں جڑی بوٹی ہلدی یا کرکومین شامل ہیں و ہ جگر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
طبی حکام کا کہنا ہے کہ کھانے میں ہلدی کی عام مقدار سے کوئی خطرہ نہیںتاہم الگ سے ادویات اور سپلیمنٹ کی صورت میں ہلدی کا بہت زیادہ استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔