میٹھی چیز سے شوگر کا خطرہ بڑھنے کے بارے میں تو اکثر سننے میں آتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ روز استعمال ہونے والی 6 میٹھی چیزوں سے گردوں میں پتھری بھی پیدا ہوتی ہے۔
ایک نئی تحقیق کے نتائج میں گردے میں پتھری بننے کی بڑی وجوہات میں میٹھا کھانے اور میٹھے مشروبات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
گردے کی پتھری ایک تکلیف دہ بیماری ہے جس کا علاج بھی کافی پیچیدہ ہے۔ ایک بار پتھری نکالنے کے بعد اس کے دوبارہ ہونے کا خطرہ پہلے سے بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔امریکی تحقیق کے نتائج کے مطابق دنیا میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو گردے کی پتھری ہوسکتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے میں پتھری کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، جن میں کم پانی پینا، کیلشیم کی زیادہ مقدار، موٹاپا، ذیابیطس اور بعض غذاؤں خصوصاً میٹھے کھانے کا زیادہ استعمال شامل ہیں۔
ایک تجربے میں امریکی ماہرین نے 28 ہزار سے زائد افراد پر 11 سال تک تحقیق کی، اس تحقیق میں مرد اور خواتین رضاکاروں کو شامل کیا گیا اور تمام رضاکاروں کے گردے میں پتھری تھی۔ اس کی دیگر طبی علامات کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں مجموعہ بھی شامل ہے۔
ماہرین گردے کی پتھری کی وجوہات میں سب سے زیادہ کولڈڈرنکس کا حوالہ دیتے ہیں، اضافی شکر، مصنوعی ذائقے اور بعض اوقات کیفین کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بھی گردوں میں پیدا ہوتی ہے۔
سواڈا واٹر بھی پتھری کا باعث بنتا ہے، سوڈا واٹر وہ پانی ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو تحلیل کیا گیا ہے جبکہ سادہ سوڈا پانی میں عام طور پر چینی نہیں ہوتی، ذائقہ دار یا میٹھی قسمیں ہو سکتی ہیں۔
رنگین مشروبات بھی پیدا کا سبب بنتے ہیں، یہ عام طور پر غیر الکوحل والے مشروبات ہوتے ہیں جن میں مصنوعی رنگ ، شکر اور پرزرویٹوز ہوتے ہیں اور مصنوعی رنگ اور مصنوعی مٹھاس گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھادیتی ہے۔
ڈیری سے بنی آئس کریماکثر پھلوں، گری دار میوے، چاکلیٹ اور دیگر ذائقوں کے ساتھ ملا کربنائی جاتی ہے۔ اس میں چینی، دودھ کی چکنائی اور بعض اوقات اضافی چیزیں شامل ہوتی ہیںجو گردوں میں پتھری پیدا کرتی ہیں۔
کیک بھی آپ کے گردوں کے دشمنوں میں شامل ہے، کیک میں عام طور پر آٹا، شکر، چکنائی اور دیگر میٹھے اجزاء ہوتے ہیں، کیک میں مصنوعی مٹھاس، کریم اور دیگر اجزا کی وجہ سے پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
گھر کے میٹھے کھانوں میں بھی اکثر مصنوعی فلیورز کا استعمال کیا جاتا ہے جو زبان کو ذائقہ تو دیتے ہیں لیکن ان کا اثر سیدھا آپ کے گردوں پر ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے گردوں کو بچانا ہے تو ان میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں اور اگر فوری چھوڑنا ممکن نہیں تو استعمال کم سے کم ضرور کردیں۔