یہ صرف روشنی نہیں کرتا بلکہ ۔۔ کمرے سے آلودگی ختم کرنے والا حیران کن لیمپ

ہماری ویب  |  Aug 18, 2023

لیمپ قدیم دور میں انسانی زندگی کا اہم حصہ رہا ہے جبکہ ٹیوب لائٹ کے بجائے انرجی سیور کے بڑھتے استعمال کے باوجود اکثر گھروں میں آج بھی لیمپ نظر آتے ہیں، کچھ لوگ محض آرائش کیلئے لیمپ رکھتے ہیں اور کچھ روشنی کیلئے لیکن اب ایک نیالیمپ آگیا ہے جو کمرے میں روشنی کے علاوہ آلودگی بھی ختم کرتا ہے۔

گھر کے باورچی خانے، قالین، رنگ و روغن اور دیگر گھریلو کیمیکل سے بخارات اڑتے رہتے ہیں لیکن ماہرین نے نے برقی لیمپ کیلئے ایسا شیڈبنایا ہے جو گھر کی اندرونی فضا اور ہوا کو صاف رکھنے کےلیے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

فضا میں موجود آلودگی الرجی، ناک، حلق کے امراض، سوزش اور سر کے درد کا سبب بھی بن جاتی ہے جبکہ یہ آلودگی اگر زیادہ دیر تک برقرار رہے تو اعصاب، گردوں اور جگر کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

جنوبی کوریا کی یونسیائی یونیورسٹی نے اس کی ایک کوٹنگ بنائی ہے جو لیمپ کے شیڈ پر لگائی جاسکتی ہے۔ ٹٹانئیم ڈائی آکسائیڈ اور پلاٹینم سے بنی لیمپ شیڈ کوٹنگ گھر کے اندر مضر کیمیائی بخارات تلف کرسکتی ہے۔

اگرچہ اس میں پلاٹینم کی مقدار کم ہے لیکن جونہی وی او سی کیمیائی اجزا اس سے ٹکراتے ہیں وہ تیزی سے ختم ہوتے رہتے ہیں یا غیرمضر اجزا میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اس عمل میں بلب کی حرارت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More