کیا بلیک ہول کی طرح وائٹ ہول بھی ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں کا دماغ چکرا دینے والا انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 17, 2023

سائنسدانوں نے وائٹ ہولز کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے وائٹ ہولز کو کائنات کے استحکام میں رکاوٹ قرار دیدیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہولز سے پہلے بلیک ہولز کو سمجھنا بہت ضروری ہے، بلیک ہولز مکمل کشش ثقل والے علاقے ہیں جہاں کشش ثقل کائنات کی دیگر تمام قوتوں کو مغلوب کر دیتی ہے۔

بلیک ہولز کی کشش کسی بھی مادّے کو لامحدود طور پر چھوٹے نقطے تک سکیڑ دیتی ہے، کشش ثقل اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کوئی بھی چیز یہاں تک کہ روشنی بھی بچ نہیں پاتی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر بلیک ہول کے عمل کو اُلٹا کردیں تو بلیک ہول ختم ہوجائے گا اور اس کی جگہ شعاعوں اور ذرات کو خارج کرنے والا وائٹ ہول وجود میں آئے گا۔

الٹا کرنے کے بعد اگر کوئی ستارہ ٹکرائے گا تو یہ اسے اندر کھینچنے کے بجائے سطح کے اوپر ہی ختم کردے گا مگر روشنی برقرار رہے گی اور مرکز میں سفید روشنی جگمگا رہی ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کائنات میں وائٹ ہولز کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ اگر وائٹ ہولز ہوتے تو ہمیشہ توانائی اور مادے خارج کرتے رہتے جو کہ کائنات کے استحکام میں رکاوٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More