ہوشیار خبردار ۔۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے آپ کا پاسپورڈ کیسے چوری ہوسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 16, 2023

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے صارفین کی پرائیویسی خطرے میں پڑگئی، برطانوی ماہرین نے پاس ورڈ چوری ہونے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا۔

برطانیہ کی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے خصوصی کمپیوٹر پروگرام خفیہ طور پر آپ کی ٹائپنگ کی آوازوں کو سن سکتا ہے اور یہ معلوم کر سکتا ہے کہ آپ کیا ٹائپ کر رہے ہیں۔ یہ کسی کہانی کی طرح لگ سکتا ہےلیکن یہ حقیقی ہے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی یہ خوبی آپ کے پاس ورڈ کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

محققین نے ٹائپنگ کی آوازوں کو سمجھنے کے لیے ایک کمپیوٹر پروگرام کو تربیت دینے کی کوشش کی جس کے حوالے سے ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ پروگرام آپ کے پاس ورڈز کا بہت درست اندازہ لگا سکتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہوسکتی ہے۔

محققین نے تجربے کے لیے ایک MacBook Pro کمپیوٹر استعمال کیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پروگرام تقریباً مکمل طور پر ٹائپنگ کاپی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس ورڈ آسانی سے چوری کیے جا سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پروگرام اس بات پر زیادہ توجہ دیتا ہے کہ آپ کس طرح ٹائپ کرتے ہیں بجائے اس کے کہ آپ کا کی بورڈ کتنا شور کرتا ہے۔

پروگرام نے اس وقت بھی کام کیا کہ جب لوگ کمپیوٹر پر زوم اور اسکائپ جیسی ایپس کا استعمال کرتے ہوئے بات کر رہے تھے، تب بھی تقریباً 90 فیصد وقت میں ٹائپنگ کو صحیح طریقے سے کاپی کیا جاسکے۔مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے نجی معلومات خطرے میں پڑسکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More