فیس بک اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکربرگ اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کی کشتی اٹلی میں منعقد ہوگی۔
اس حوالے سے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی لڑائی اٹلی کے قدیم اکھاڑے کولوزیئم میں منعقد ہوگی، ناظرین کیلئے لڑائی کو لائیو اسٹریم بھی کیا جائے گا۔
ایلون مسک کاکہنا ہے کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں قدیم اکھاڑے کو قدیم رومی کھیلوں کیلئے استعمال کرتے تھے۔ لڑائی سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہےکہ پنجرے میں ہونے والی لڑائی کو ٹویٹر اور فیس پر براہ راست دکھایا جائیگا، اس لڑائی کے حوالے سے اٹلی کی حکومت سے اجازت لے چکے ہیں۔
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کوجنگلے میں لڑائی کا چیلنج دیا تھا جسے انہوں نے قبول کیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹویٹر اور میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پر سبقت کی جنگ تو جاری تھی تاہم اب دونوں کمپنیوں کے مالکان عملی طور پر کشتی لڑنے جارہے ہیں جس کا سوشل میڈیا صارفین کو بے صبری سے انتظارہے۔