انٹرنیٹ کے دور میں آج آپ کہیں بھی جائیں سب سے پہلے وائی فائی کا پاسورڈ پوچھتے ہیں کیونکہ ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون کیلئے انٹرنیٹ بہت ضروری ہوتا ہے لیکن آج ہم آپ کو وائی فائی لفظ کا مطلب بتائینگے۔
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ وائی فائی موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسز کو وائرلیس انٹرنیٹ لنک فراہم کرتا ہے اور ہمیں عالمی انٹرنیٹ سے منسلک کرتا ہے لیکن وائی فائی لفظ کے معنی سے بہت کم لوگ واقف ہونگے۔
وائی فائی کے حوالے سے کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شائد اس کا مطلب وائرلیس فیڈیلیٹی ہے تاہم ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ کسی لفظ کا مخفف نہیں بلکہ پورا نام ہے۔
وائی فائی حقیقت میں وائی فائی الائنس کا رجسٹر ٹریڈ مارک ہے اور اس کے درست الفاظ Wi-Fi ہے، اس کو یعنی wifi لکھنا بھی غلط ہے۔
کچھ سال قبل وائی فائی الائنس کے بانی رکن فل بلینگرنے اس نام کی تاریخ بیان کی تھی۔ان کے مطابق وائرلیس انڈسٹری IEEE 802.11 نامی ٹیکنالوجی اسٹینڈرڈ کے لیے ایک یوزر فرینڈلی نام کی تلاش میں تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ وائرلیس فیڈیلیٹی کا بھی کوئی مطلب نہیں اور بس یہ وائی فائی نام کے حوالے سے لوگوں کو مطمئن کرنے کی ناقص کوشش تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نام اور لوگو کے لیے ادارے کی خدمات حاصل کرکے اچھا فیصلہ کیا تھا مگر پھر اس کے ساتھ ٹیگ لائن استعمال کرکے حماقت کی۔ امید ہے آپ کو بھی وائی فائی کے مقصد کے بارے سمجھ آچکی ہوگی۔