سفر کس طرح جسمانی اور ذہنی صحت بہتر کرسکتا ہے۔۔۔ جانیں وہ 4 فوائد جو آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Aug 13, 2023

عموماً جب آپ کام کرتے کرتے تھک جاتے ہیں تو اپنے جسم کو کچھ دیر کے لیے سکون دیتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے دماغ کو آرام دینے کے لیے وقت نہیں دے پاتے۔

آپ کا جسم درد کے ذریعے آپ کو تھکن محسوس کرا دیتا ہے، آپ کا دماغ بھی آپ کو احساس دلاتا ہے اسے سکون چاہیئے مگر چونکہ ہم سمجھ نہیں پاتے اور معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔

لیکن آپ کے دماغ کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے، اور وہ آرام کسی ایسی جگہ جا کر ہی ملتا ہے جہاں تازگی ہو، جہاں قدرتی چیزیں موجود ہوں۔

سفر کرنے سے آپ کی دماغی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سوچنے میں وسعت آتی ہے:

جب انسان سفر کرتا ہے تو نئے تجربات کا سامنا کرتا ہے، نئے تجربات انسان کی سوچ کو وسیع کرتے ہیں اور وہ مثبت اور منفی دونوں پہلو پر غور کرسکتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ:

جب آپ سفر کرتے ہو، تو مخلتف آب و ہوا کو محسوس کرتے ہو، جو کہ دماغی طور پر فائدہ مند ہے۔ سفر سے ہونے والی جسمانی سرگرمی جسمانی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ جبکہ سفر سے ذہن کو استحکام مل سکتا ہے۔

صورتحال کے مطابق ڈھلنا:

سفر کے دوران آپ مختلف ثقافتوں، روایتوں اور ممالک کا تجربہ کرتے ہیں۔ اس دوران آپ میں مخلتف ثقافتوں کو اپنانے کا، ڈھلنے کا تجربہ ہوسکتا ہے۔ مختلف ماحول آپ کو بہت کچھ سکھا سکتے ہیں جس سے آپ کو فیصلہ سازی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سفر سے دل کی بیماری کے خطرے میں کمی ہوتی ہے:

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ سفر کرتے ہیں وہ کئی پریشانیوں سمیت دل کے دورے کا کم ہی شکار ہوتے ہیں۔ سفر کرنے والے افراد کو بہت کم ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ تناؤ، اضطراب، مایوسی یا افسردگی وغیرہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More