روزانہ ایک سیب کھانے سے تندرست و توانا رہنے کے بارے میں تو اکثر سنا ہوگا لیکن ہم آپ کو سیب کے وہ فائدے بتانے جارہے ہیں جو اس سے پہلے شائد آپ کو کسی نے نہیں بتائے ہونگے۔
طبی ماہرین روزانہ سیب کھانے کا مشورہ تو دیتے ہیں لیکن ہم آپ کو بتائینگے کہ اس سے کون کون سے فائدے ہوسکتے ہیں ، سیب بلڈ شوگر کو مستحکم کرتا ہےکیونکہ سیب میں زیادہ فائبراور کم گلوکوزہوتا ہے جو آپ کے گلوکوز کی سطح کو مستحکم رکھتا ہے۔
سیب اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ سیب میں موجود 60 کیلوریز بہت زیادہ غذائیت فراہم کرتی ہیں لیکن اسے اصل شکل میں کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور فائبر کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، سیب وہ غذا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو روکنے اور منظم کرنے کا ذریعہ ہے۔ سیب کھانے سے آپ کے خون میں سی-ری ایکٹو پروٹین کم ہوتے ہیں جو سوزش کی بہتری کی ایک علامت ہے۔
سیب میں موجود کورسیٹن نقصان دہ جراثیموں کو معدے میں بڑھنے سے روکتا ہے اور آنت کی صحت کو بہترکرتا ہے۔ سیب میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، فائبر ہاضمے کو سست کرنے میں مدد کرتا ہے۔