زوم اور گوگل میٹ کی چھٹی ۔۔ واٹس ایپ ویڈیو کالز کے کونسے فیچر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 09, 2023

واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ویڈیو کال کے دوران اپنے کمپیوٹر یا فون کی اسکرین دوسروں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

نیا فیچر مل کر کام کرنے، چیزیں دکھانے، یا دور سے مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے مفید ہوگا اور صارفین اب آپ واٹس ایپ پر آن لائن میٹنگز کر سکتے ہیں، جس سے بات کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے جب آپ ویڈیو کال پر ہوتے ہیں تو آپ کال پر کسی بھی شخص کے ساتھ اپنی اسکرین کا اشتراک کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے ایک نئے بٹن کو پریس کرکے اسکرین شیئر کرسکتے ہیں۔

کال کے دوران رکاوٹوں سے بچنے کے لیے، "ڈسٹرب نہ کریں" موڈ بھی آن کیا جاسکتا ہے۔آپ کنٹرول میں ہوگا کہ جب چاہیں اپنی اسکرین دکھانا بند کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایپ کا تازہ ترین بیٹا ورژن 23.12.0.74 حاصل کرنا ہوگا اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی گفتگو نجی رہے، میٹا کی ملکیت ایپ میں ایک نئی خصوصیت ہے۔

اسکرین ریکارڈنگ صرف اس وقت شیئر کی جائے گی جب اسکرین شیئر کرنے والا شخص اجازت دے گا۔ابھی یہ اپ ڈیٹ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو بیٹا ورژن کی جانچ کرتے ہیںلیکن جلد ہی یہ فیچر صارفین کیلئے بھی دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More