فٹ تو رکھتی ہی ہے لیکن ۔۔ سائیکل چلانے کے وہ اہم فائدے جو شائد آپ کو معلوم نہ ہوں؟

ہماری ویب  |  Aug 07, 2023

سائیکلنگ ایک بہترین ورزش ہے، ہر عمر کا فرد اپنی صحت کو برقرار رکھنے اور بیماریوں سے دور رہنے کیلئے سائیکل کا استعمال کرسکتا ہے، سائیکل چلانا جسمانی ورزش کی بہترین قسم ہے جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے فرد کیلئے مفید ہے یہ ماحول دوست سواری ہے اور یہ انسان کی صحت پر بہترین اثرات ڈالتی ہے۔

سائیکل چلانے سے وزن کم کر سکتے ہیں، دل کی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور مسلز کو مضبوط اور لچک دار بنا سکتے ہیں۔ سائیکل چلانے سے دل مضبوط ہوتا ہے، یہ پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ دل کی ہر قسم کی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

سائیکل چلانے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، دل کی بیماریوں اور اسٹروک سے نجات ملتی ہے۔ سائیکلنگ کیلوریز جلانے کا ایک موثر طریقہ ہے جس سے آپ اپنے جسم کے وزن کو قابو میں رکھ سکتے ہیں، یہ ہلکی پھلکی ورزش ہے جو کہ ہر عمر کے افراد کے لیے موثر ہے۔

سائیکل چلانے کی عادت جسم کے نچلے حصے کے مسلز پر اثرانداز ہوتی ہے جس سے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے سائیکل چلانے سے اینڈورفنز نامی ہارمُون ریلیز ہوتا ہے جس سے موڈ اچھا اور ڈپریشن، بے چینی، ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

سائیکلنگ کرنے سے دل کی بیماریوں کے علاوہ دوسری پیچیدہ بیماریاں جیسے ٹائپ 2 ذیابیطس، کینسر اور موٹاپا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جبکہ فریکچر اور اوسٹیوپروسس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ جوڑوں خاص طور پر گھٹنوں، کو لہوں اور ٹخنوں کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More