فیس بک ومیٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے میسنجر صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی چیٹس کے اسکرین شاٹس نہ لیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میسجنگ ایپ صارفین کو ایسے پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتی ہے جو ایک مخصوص وقت کے بعد ازخود ختم ہوجاتے ہیں۔
مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی غائب ہونے والے پیغام کا اسکرین شاٹ لے گا تو نئی اپ ڈیٹ صارفین کو مطلع کرے گی۔ اپ ڈیٹ میں جفس، اسٹیکرز اور انکرپٹڈ چیٹس پر ردعمل کا اضافہ بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میسنجر پلیٹ فارم نے حال ہی میں صارفین کے لیے اپنے پیغامات کو غائب کرنے کا آپشن متعارف کرایا ہے جس سے ان کی گفتگو میں رازداری کی ایک اضافی پرت شامل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکرین شاٹ کی وجہ سے صارفین کی رازداری غیر محفوظ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس عادت کی وجہ سے اسکرین شاٹس لینے والے صارفین کی پیغامات کی سہولت واپس بھی لی جاسکتی ہے، اس لئے پیغامات کا تبادلہ کرتے وقت اسکرین شاٹ کی عادت فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔