سورج کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا کیونکہ ۔۔ دم توڑتے ستارے کی حیران کی تصاویر

ہماری ویب  |  Aug 04, 2023

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک دم توڑتے ستارے کے آخری مراحل کی حیران کن تصاویر کھینچ کر اربوں سال بعد سورج کے ساتھ بھی ایسا ہی عمل ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی ان تصاویر میں جگمگاتی گیس کے اسٹرکچر رِنگ نیبولا کو دکھایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق رِنگ نیبولا اس وقت بنتا ہے جب ایک دم توڑتا ستارہ اپنے مادے کا بیشتر حصہ خلا میں خارج کرتا ہے اور اس سے مختلف رنگوں سے جگمگاتا ہوا ایک ہالہ بن جاتا ہے۔

ان تصاویر میں نیبولا کے اوپری اسٹرکچر کے علاوہ اندرونی حصے کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ یہ دم توڑتا ستارہ زمین سے 26 سو نوری برسوں کے فاصلے پر واقع تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج جیسے ستاروں کی زندگی کا اختتام ان کی جانب سے مادے کے اخراج سے ہوتا ہے، جس سے یہ خوبصورت نیبولا بنتے ہیں جو ریڈی ایشن سے جگمگاتے ہیں۔ کئی ارب سال بعد ہمارے سورج کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں نیبولا اسٹرکچر بننے کے پیچیدہ عمل کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More