سسرال والے کہتے تھے تم ہندو ہو۔۔ طلاق کی خبروں کے بعد راکھی ساونت نے پہلی بار شوہر اور سسرال والوں کے بارے میں کیا انکشافات کردیے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 04, 2023

"سسرال والوں نے کہا تم ہندو ہو تو تم کو اپنا نہیں سکتے۔ میں نے کلمہ پڑھا ہے۔ 5 وقت کی نمازی ہوں۔ جو کچھ آپ بھارتی ٹی وی ڈراموں میں دیکھتے ہیں وہ میرے ساتھ سسرال والوں نے حقیقی زندگی میں کیا ہے "

یہ کہنا ہے بھارت کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت کا جنھوں نے مسلمان بزنس مین عادل درانی سے شادی کر کے اسلام بھی قبول کیا البتہ بعد میں ان کی شادی مسائل کا شکار ہوگئی۔ راکھی نے کیا کہا؟ دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی جذباتی انداز میں کہہ رہی ہیں کہ "میں اپنے شوہر سے کہتی تھی کہ نمازیں پڑھو ورنہ شیطان ہمارے بیچ میں آ کر ہماری شادی خراب کردے گا۔ وہ پیدائشی مسلمان ہے لیکن صرف جمعہ کی نماز پڑھتا ہے جبکہ ایک لڑکی جو اسلام قبول کر کے مسلمان سے شادی کرے اسے 5 وقت کی نماز پڑھنی پڑتی ہے۔ میں روزے بھی رکھتی ہوں۔"

راکھی نے مزید کہا کہ وہ آدمی غلط تھا لیکن اسلام غلط نہیں ہے۔ ان کی والدہ عیسائی مذہب کو مانتی تھیں اور وہ حضرت عیسٰی اور اسلام کو مانتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More