وہ لوگ جو گوشت نہیں کھاتے، خاص طور پر ویگن اور سبزی خور، ان یں ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ، سبزی خوروں کے جسم میں کہیں بھی فریکچر ہونے کا خطرہ 43 فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی کولہے جیسے بعض حصوں میں فریکچر کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
محقیقن کہتے ہیں کہ، ہم نے تحقیق میں پایا کہ سبزی خوروں میں ہڈیاں ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ شرکاء کو اوسطاً 18 سال تک ٹریک کیا گیا۔ اور اس دوران 3,941 فریکچر سامنے آئے، اور ان میں سب سے زیادہ فریکچر کولہے میں تھے، اس کے بعد کلائی، بازو، ٹخنوں اور ٹانگ میں۔
محققین کا کہنا تھا کہ، سبزی خور اور وہ لوگ جو مچھلی تو کھاتے ہیں لیکن گوشت نہیں کھاتے، ان کے کولہے کے ٹوٹنے کا خطرہ ان کے جسم کے باقی حصوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جو گوشت کھاتے ہیں۔ یہ خطرہ جزوی طور پر کم ہو سکتا ہے اگر آپ باڈی ماس انڈیکس میں، کیلشیم اور پروٹین کی مقدار کو مدنظر رکھیں۔
سبزی خور افراد کے لیے یہ پیغام سامنے آتا ہے کہ انہیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ مطلوبہ پروٹین کے ساتھ متوازن غذا لے رہے ہوں اور صحت مند بی ایم آئی کو برقرار رکھیں۔ یہ چیز ان افراد کی ہڈیوں اور پٹھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دے گی۔
سبزیوں پر مشتمل غذا صحت کیلیئے مفید ہے لیکن اسکے باوجود آپ گوشت کی اہمیت اور فوائد کو نظر انداز نہیں کرسکتے، کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہر چیز میں انسانوں کیلیئے کوئی نہ کوئی خوبی پوشیدہ رکھی ہے جس سے انسان کو فائدہ اٹھانا چاہیئے اور جان بوجھ کر ان نعمتوں سے دوری نہیں اختیار کرنی چاہیئے۔