فیس بک اور یوٹیوب کے بعد ٹویٹر نے بھی صارفین کو کمائی کی اجازت دیدی، تفصیلات بھی جاری کردی گئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب کچھ شرائط کو پورا کرکے بھاری آمدنی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی ٹویٹر صارفین اپنی پوسٹوں سے پیسے کما سکتے ہیں۔
جولائی کے اوائل میں اعلان کردہ ایکس کی اشتہاری آمدنی کے اشتراک کے پروگرام کو اب دنیا بھر کے صارفین کے لیے بڑھا دیا گیا ہے تاہم ایکس سے کمانے کے لیے صارفین کو درج ذیل تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔
کمائی کے خواہشمند صارفین کو پچھلے 3 مہینوں کی پوسٹوں پر 1اعشاریہ 5 ملین تاثرات لازمی درکار ہونگے۔
پروگرام کے لیے کوالیفائی کرنے والے تمام صارفین کو ایکس سے اپنی رقم حاصل کرنے کے لیے ایک اسٹرپ اکاؤنٹ بنانا ہوگا جو کم از کم 50 ڈالر ہو سکتا ہے۔
کمپنی نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پروگرام کو سادہ رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ تمام ٹویٹر بلیو سبسکرائبرز اس کا حصہ بن سکیں۔ کمائی کے خواہشمند اکاؤنٹس کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی اور صارف کی اخلاقی ہدایات کی تعمیل کو مدنظر رکھتے ہوئےپروگرام میں شامل کیا جائیگا۔