ابو ڈراموں میں ولن لیکن ہمارے لئے دوست تھے ۔۔ دانش نواز اپنے والد کی کونسی بات یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے؟

ہماری ویب  |  Aug 01, 2023

“ باپ کی بہت ساری قربانیوں کے باوجود بھی بچے ماں سے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ ماں سے بچے اسی لیے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ سارا دن اسی کے ساتھ ہی گزارتے ہیں۔ باپ اپنے بچے کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اسکو اسکول بھی بھیجتا ہے ، جم بھی بھیجتا ہے۔ باپ ایک رعب رکھتا ہے کہ بچہ کچھ بن جائے۔ ہمارے ابو بہت مختلف انسان تھے اور وہ ہم بھائیوں کے سب سے اچھے دوست تھے“

سماء نیوز کے مارننگ شو میں اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے دانش نواز جذباتی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنے والد کی بدولت ہیں۔ لوگ انھیں آج بھی فرید کے بیے کے طور پر پہچانتے ہیں۔ دانش نواز نے والد کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باپ کی وجہ سےپہچانے جانے پر خدا کے شکرگزار ہوتے ہیں کہ اللہ نے اتنی عزت کی۔

واضح رہے دانش تیمور، ماضی کے مشہور اداکار فرید نواز بلوچ کے چھوٹے بیٹے ہیں اور مشہور اداکار ہونے کے ساتھ ہدایت کار بھی ہیں۔ دانش نواز نے اپنے والد اور بہن بھائیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھائیوں اور والد میں آپس میں عمر کے فرق کے باوجود بھی دوستی کا رشتہ قائم تھا۔

دانش نواز کا کہنا ہے کہ “ابو اگرچہ ڈراموں میں ولن آتے تھے لیکن وہ گھر میں بالکل دوستوں کی طرح تھے۔ ہم 3 بھائی اور بہن بالکل دوستوں کی طرح رہتے ہیں۔ میرے دونوں بھائیوں اور میری عمر کے درمیان بہت فرق ہے لیکن دوستی بھی بہت ہے۔ دانش نواز نے کہا کہ ابو نے رکھا ہی دوستوں کی طرح ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More