کیا اداکارہ رمشا خان جلد ہی شوبز چھوڑنے جا رہی ہیں؟ کیرئیر سے متعلق اہم انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Aug 01, 2023

اگر شادی ہوگئی تو شوبز چھوڑ دوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں خود کو صفِ اوّل کی اداکارہ میں دیکھوں اورمقام حاصل کرنے کیلئے جو کام مل رہا ہےاس پر بھرپور محنت سے کام کر رہی ہوں“

یہ کہنا ہے ملک کی نامور اداکارہ رمشا خان کا جنھوں نے پے در پے کئی سوپر ہٹ ڈرامے دینے کے بعد حالیہ انٹرویو می اپنے مستقبل کے حوالے سے وضاحت کی۔ رمشا خان کے مطابق کسی بھی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، البتہ یہ انسان کا کام ہے کہ کیسے وہ خود کو اپنی فیلڈ میں منواتا ہے اور اپنے کام کو سنجیدگی سے کرتا ہے۔

رمشا نے شوبز انڈسٹری میں کام کے حوالے سے کہا کہ وہ خود کو بھہ خوش نصیب سمجھتی ہیں کیونکہ انھیں شروع سے ہی ٹی وی سکرین کے مین سُپر سٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل گیا۔

رمشا خان کے سوپر ہٹ ڈراموں میں“عشقیہ ”کتنی گرہیں باقی ہیں“ ”صنف آہن“ اور پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More