ںاخن پالش تو نکال لیتی ۔۔ نادیہ حسین نے نماز پڑھتے ویڈیو شیئر کردی، سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید

ہماری ویب  |  Jul 31, 2023

ںاخن پالش تو نکال لیتی ۔۔ نادیہ حسین نے نماز پڑھتے ویڈیو شیئر کردی، سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید

پاکستان کی معروف ماڈل اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی روزمرہ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اور ساتھ ہی لائیو سیشن بھی کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نماز پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، جسے صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ، "جب دل گھبرائے تو نماز سے زیادہ کوئی سکون نہیں۔"

ساتھ ہی اُنہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ، "اللّٰہ سب کی دعائیں قبول فرمائے اور سب کی پریشانیاں دور فرمائے۔"

نادیہ حسین کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیو پر کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ، نماز پڑھنا ایک اچھا عمل ہے لیکن اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا اور اس کا دکھاوا کرنا ریاکاری کے زمرے میں آتا ہے۔

جبکہ بعض صارفین کی جانب سے ناخن پالش لگا کر نماز پڑھنے پر تنقید کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم ناخنوں سے نیل پینٹ کو ہٹا لیتیں محترمہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More