کمپنی منع کرتی ہے تب بھی لوگ نہیں مانتے لیکن ۔۔ واشنگ میں کپڑے دھوتے ہوئے ایسی غلطی جو آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے

ہماری ویب  |  Jul 27, 2023

واشنگ مشین نے انسانی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے، پہلے جہاں کپڑے دھوتے ہوئے ہاتھ تھک جاتے تھے تو وہیں اب منٹوں میں کپڑے چمک اٹھتے ہیں لیکن اگر آپ واشنگ مشین کو سمجھداری سے استعمال نہیں کرتے ہیں تو یہ آپ کو مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔

آپ کی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے واشنگ مشین پھٹ بھی سکتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو واشنگ مشین کا استعمال کرتے وقت کن چیزوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

ہر واشنگ مشین ایک طے سائز کے ساتھ آتی ہے۔ آپ نے بھی اپنی واشنگ مشین میں دیکھا ہوگا کہ وہ چھ کلو ، سات کلو یا آٹھ کلو کی ہوگی ۔ واشنگ مشین کے بلاسٹ ہونے کی سب سے بڑی وجہ اوور لوڈنگ ہوسکتی ہے، اگر آپ اس کوشش میں رہتے ہیں ایک ساتھ کافی سارے کپڑوں کو دھو لیا جائے تو یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

واشنگ مشین میں ایک ڈھکن ضرور دیا جاتا ہے، یہ اس لئے ہوتا ہے تاکہ اس حساب سے کپڑے دھوئے جاسکیں، لیکن اگر آپ ضرورت سے زیادہ کپڑے دھلنے کیلئے ڈال دیتے ہیں تو ڈھکن ٹھیک سے بند نہیں ہوپاتا ہے اور اس کی وجہ سے مشین چالو نہیں پائے گی اور دباؤ کی وجہ سے موٹر بھی جل سکتی ہے۔

اگر آپ واشنگ مشین میں زیادہ کپڑے بھر دیتے ہیں تو کپڑے دروازہ کے ربر کے درمیان پھنس سکتے ہیں جس کی وجہ سے دروازہ ٹھیک سے بند نہیں ہوپائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ دروازہ کے بوٹ کو توڑ بھی سکتا ہے۔

اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹب کا بیلنس خراب رہتا ہے۔ ڈرم میں کپڑوں کو جگہ نہیں ملنے کی وجہ سے بہت زیادہ سخت ہوجاتے ہیں اور ڈیٹرجنٹ بھی پورے میں نہیں پھیل پاتا ہے اور اس کی وجہ سے کپڑے بھی صاف نہیں ہوپاتے ہیں۔

واشنگ مشین اوور لوڈ کردی جائے تو یہ خود بہ خود بریک ہوسکتی ہے، اس کے اندر لگا واش ٹب شاور کے کیس پر تب تک زور سے دباو ڈالتا ہے جب تک کہ اس کے حصے ٹوٹنے نہ لگیں۔

ایسے معاملات میں جب ٹب ٹوٹ جاتا ہے تب بھی اس کی موٹر چلتی رہتی ہے اور اس کی وجہ سے کپڑے دھونے کے سیکشن میں دھماکہ جیسا کچھ ہوسکتا ہے، جس میں واشر کے حصے ٹوٹ کر ہر جگہ بکھر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More