سسر نے مجھے ٹی وی پر دیکھا اور۔۔ جنید نیازی کی شادی کیسے ہوئی؟ بے بی باجی کے اداکار نے دلچسپ قصہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Jul 27, 2023

“میرے سسر نے مجھے سب سے پہلے ٹی وی پر دیکھا اور اس کے بعد انہوں نے میرے بارے میں تحقیق کی تو پتا چلا کہ ہم تو آپس میں رشتے دار بھی ہیں اس طرح ہماری شادی کا سلسلہ شروع ہوا“

یہ کہنا ہے شجیعہ نیازی کا جو خود بھی مشہور صحافی ہیں اس کے علاوہ معروف اداکار جنید نیازی کی اہلیہ بھی ہیں۔ آج کل جنید نیازی اپنے نئے ڈرامہ سیریل “بے بی باجی“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو پروگرام میں جنید نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی اور شادی کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

جنید نیازی کہتے ہیں جب میں آسٹریلیا سے پاکستان آیا تو میرے والد نے مجھے شجیعہ کی تصویریں دکھائیں جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی، میں اس وقت اپنی پڑھائی میں مصروف تھا تو میں نے والدین سے کہہ دیا کہ دیکھ لیں۔ لیکن والدین کو لگا کہ میں راضی ہو گیا ہوں تو میری شادی ہی طے کر دی۔ جبکہ اس وقت میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور میں اپنی پڑھائی میں مگن تھا۔

دوسری طرف شجیعہ نیازی بھی کہتی ہیں کہ اگرچہ ان دونوں کا قبیلہ اور ذات ایک جیسی تھی اور گھر والے بھی ایک دوسرے سے واقف تھے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

جنید نیازی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی اچانک اور بہت جلدی میں ہوئی لیکن اب وہ اور ان کی اہلیہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے جس کا نام ایزا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More