اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو کس سے محبت ہوئی، شادی کب کرینگے؟ انہوں نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 27, 2023

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کا کہنا ہے کہ ماضی میں محبت ہوئی تھی لیکن فی الحال شادی نہیں کی کیونکہ ابھی شادی کی عمر نہیں ہے۔

ہاظم بنگوار نے نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کرنے لگے تھے، انہوں نے کئی میگزینز کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

ہاظم بنگوار نے مزید بتایا کہ پاکستان آنے سے قبل وہ بیرون ملک مقیم تھے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی، انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر بننے سے قبل وہ امریکا اور کئی ممالک میں رہ چکے ہیں اور ان کا اس شعبے میں آنا ایک اتفاق تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ہاظم بنگوار نے بتایا کہ انہیں ماضی میں محبت ہوچکی ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ محبت کس سے ہوئی تھی تاہم شادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نہ ہی مجھے اور نہ ہی گھر والوں کو کوئی جلدی ہے، شادی کے لیے ابھی میں کم عمر ہوں، شادی ہوجائے گی۔ہاظم بنگوار نے انکشاف کیا کہ انہیں اداکاری کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن اداکاری میں دلچسپی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے جبکہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائنگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں، ہاظم نے ماضی میں ناصرف ماڈلنگ کی بلکہ انہوں نےگلوکاری، شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More