جمال بھائی اس چال باز عذرا کو شادی کے پہلے ہی دن تھپڑ کیوں نہیں مارا۔۔ ولید نہ آتا تو ماں مر جاتی، سوشل میڈیا صارفین کی بے بی باجی ڈرامہ دیکھ کر ہچکیاں بندھ گئیں

ہماری ویب  |  Jul 27, 2023

ڈرامہ بے بی باجی میں عذرا بھابھی کو جمال نے اتنی زور سے مارا تھپڑ کے ان کے ۱۴ طبق ہوگئے روشن۔۔ کیونکہ ولید کو اس کے دوستوں نے بتادی سچائی کہ کس طرح ماں کو دھکے مارتے ہوئے بھابھی نے گھر سے نکالا۔ بے بی باجی کو عذرا نے گھر سے ڈانٹ کر نکال دیا کہ وہ کبھی اس کے کام نہ آئیں۔۔ عذرا کا یہ خوفناک عمل نہ تو سوشل میڈیا صارفین کو پسند آیا ہے اور نہ ہی بے بی باجی کو جو اپنے 4 جوان بیٹے ہونے کے باوجود بھی اولڈ ہوم میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔ یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ ان کو اولڈ ہوم میں بھی اپنی جان پہچان کی عورت مل گئی جو ان کا خیال تو رکھ لے گی۔

عذرا جیسی بہوؤیں گھروں کو بسانا نہیں بلکہ صرف اجاڑنا جانتی ہیں۔ آج تو عذرا یہ کام کر رہی ہے کل کو کیا اس کی اولاد اس کو بڑھاپے میں سہارا دے سکے گی یا یونہی بے بی باجی کی طرح اکیلا چھوڑ کر اپنی زندگی گزارنے میں مگن ہو جائے گی۔

جویریہ سعود نے خود سوشل میڈیا پر جمال یعنی سعود کی جانب سے پڑنے والے اس تھپڑ کا وائرل کلپ اپ لوڈ کیا جس پر سنیتا مارشل نے بھی کمنٹ کیا اور دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی ۔۔ ویڈیو:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More