کبھی سوچا ہے کہ قلم کے ڈھکن (پین کے کیپ) کے اوپر سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اس خصوصی مینوفیکچرنگ کے پیچھے ایک پوری سائنسی وجہ ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں وہ وجہ کیا ہے۔
بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ سوراخ کا مقصد ہوا کے دباؤ کو کنٹرول کرنا یا سیاہی (اِنک) کو خشک ہونے سے روکنا ہے۔ اگرچہ ڈھکن کے یہ بھی فائدے ہیں، مگر کیپ کو سوراخ کے ساتھ ڈیزائن کرنے کا اصل مقصد کیپ نگلنے کی صورت میں انسانی جان کو بچانا تھا۔
اکثر لوگوں کو پین کا ڈھکن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور ایسا کرتے ہوئے وہ غلطی سے ڈھکن نگل جاتے ہیں اور یہ ہوا کی نالی میں پھنس جاتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، امریکہ میں ہر سال تقریباً 100 افراد بال پوائنٹ کیپس نگلنے کے بعد دم گھٹنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
لہذا، امریکی مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اس مسئلے کو کم کرنے کے خیال سے پین کے ڈھکنوں کو سوراخ کرنے کا طریقہ نکالا، جسے بعد میں دیگر تمام بال پوائنٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اپنایا۔