میں 1 شادی کروں یا 4 میری مرضی ۔۔ گلوگارہ صنم ماروی نے اب تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی، پر کیوں؟

ہماری ویب  |  Jul 24, 2023

پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی جو اپنی خوبصورت آواز اور بے باک انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ان دنوں پھر خبروں میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، مشہور گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ، لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کے دستاویزات 7 جولائی کو جاری کئے تھے مگر باقاعدہ طور پر کاغذات 18 جولائی کو جاری ہوئے۔

صنم ماروی کی پہلے دو بار شادی ہوچکی تھی اور اس بار انہوں نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا۔

شوہر سے علیحدگی کے معاملے پر گلوکارہ نے وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ، "میں 1 شادی کروں یا 4 میری مرضی ہے۔"

یاد رہے کہ صنم ماروی نے پہلی شادی آفتاب احمد کی تھی جن کا 2009ء میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔ جبکہ گلوکارہ نے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال پر تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، جن سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More