یہ تو مصری شاہ کی درگاہ ہے ۔۔ اداکار فیروز خان کی بے گھر بزرگ کو نہلاتے ہوئے ویڈیو وائرل، دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 22, 2023

فیروز خان ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں۔ وہ ان گنت ہٹ ڈراموں میں نظر آئے ہیں، جن میں گلِ رانا، خدا اور محبت، حبس اور عشقیہ شامل ہیں۔ وہ فیچر فلم 'ٹچ بٹن' میں بھی نظر آئے۔ فیروز خان کے مداح ان سے پیار کرتے ہیں اور ہر موقع پر ان کی حمایت کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک بوڑھے شخص کو نہلا رہے ہیں، جو دیکھنے پر بے گھر معلوم ہوتا ہے۔

مداحوں کے مطابق، بوڑھا بے گھر شخص روزانہ مصری شاہ کی درگاہ کے باہر بیٹھتا ہے۔ ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ، ایک بزرگ ہیں جو وہاں بیٹھے ہیں اور فیروز خان ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور انہیں غسل دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ چیز واضح نظر آرہی ہے کہ فیروز خان دل سے یہ کام کر رہے ہیں۔

بہت سے مداح ان کے حسن سلوک کو پسند کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا کہ، فیروز خان اس بوڑھے کی دیکھ بھال کرکے جنت کما رہے ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈرامہ کر رہے ہیں، لیکن فیروز خان کے اس ہمدردانہ روئیے سے مجموعی طور پر مداح خوش ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More