یہ تو اتنی بڑی ہوگئی کہ سلمان بھائی کو ہی ۔۔ بجرنگی بھائی جان کی 'منی' کو سالوں بعد دیکھ کر مداح حیران

ہماری ویب  |  Jul 18, 2023

کیا آپ کو سلمان خان کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کی مُنّی یاد ہے؟ چھوٹی منی اب بڑی ہوچکی ہے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی بجرنگی بھائی جان بلاک بسٹر ہٹ رہی تھی۔ یہ فلم سلمان خان کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔ منی کے طور پر ہرشالی ملہوترا کی اداکاری اور سلمان کے ساتھ ان کی کیمسٹری نے بھی سب کے دل جیت لیے تھے۔

چھوٹی سی منی یعنی ہرشالی ملہوترا سالوں بعد کیمرہ کے سامنے اس وقت آئیں جب وہ اپنی ڈانس کلاس سے باہر نکل رہی تھیں۔ انہیں دیکھتے ہی میڈیا کے نمائندے انکی طرف متوجہ ہوگئے۔

ہرشالی ایک آرام دہ جامنی رنگ کے کُرتے میں سادہ لیکن مسحور کن لگ رہی تھی۔ اس نے اپنے بالوں کو ایک لمبے پونی ٹیل میں باندھا ہوا تھا۔ باہر کھڑے کیمرہ مینز کی جانب دیکھ کر اس نے ایک میٹھی سی مسکراہٹ پاس کی۔ وہ ایک خوبصورت اور شرمیلی نو عمر لڑکی لگ رہی تھی۔

ہرشالی ملہوترا کی تازہ ویڈیو اور تصاویر جب سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ایک صارف نے کہا کہ ’یہ بچی کتنی جلدی بڑی ہوگئی، پتا ہی نہیں چلا‘، دوسرے نے لکھا کہ یار اس کی اسمائل کتنی پیاری ہے۔

وہیں ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ، "منی اب اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ سلمان بھائی کو کاندھے پر اٹھا کر کلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ کر آئے گی"۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More