ہماری ویب | Jul 18, 2023
ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں جہاں گھر الگ ہوچکے ہیں وہیں اب گھر ٹوٹنے کی نوبت بھی آچکی ہے، عذرا چوری کرکے بھی اپنے آپ کو سب کے سامنے بچانے کی کوشش بھی کی جوکہ کامیاب تو نہ ہوسکی لیکن فرحت اور واصف کی زندگی میں زہر گھول گئی۔ یہاں بے بی باجی بے بس ہیں بیچاری کچھ نہیں کرسکتی ہیں۔ عذرا نے تو ان کو بھی کسی اور بھائی کے پاس جانے کے لیے کہہ دیا ہے۔ ولید کو ویسے ہی جمال لاہور بھیج چکا ہے۔ کیا بے بی باجی کا ولید سے ملنا دوبارہ ہوگا یا وہ کسی بڑی مشکل میں پھنس جائے گا یہ اور اس جیسے کئی سوالا ویوورز کو سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
فرحت اور واصف اپنی عقلمندی کی وجہ سے ایک ہوگئے مگر فرحت نے نصیر کو اس رکشی کے ساتھ مال میں دیکھ لیا ہے، کیا فرحت اسما کو یہ سچ بتا کر ان کے رشتے کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی یا پھر بے بی باجی کی سب سے زیادہ پسندیدہ بہو اسماء کو طلاق ہو جائے گی؟ اسی قسط میں رکشی نے فلیٹ کو اپنے نام کروانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More