تینوں بہنوں کی منگنی ٹوٹ گئی، آخر یہ کیا معاملہ ہے ؟ جنت مرزا کی بہن علشبہ کی بھی منگنی ٹوٹ گئی، سابقہ منگیتر نے کیا کہا؟ سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

ہماری ویب  |  Jul 18, 2023

جنت مرزا، سحر مرزا، علشبہ مرزا ۔۔ تینوں بہنوں کی پہلی منگنی ٹوٹ گئی ۔۔ لیکن کیوں؟ غلطی دونوں جانب سے ہوتی ہے، کمی اور خامی بھی دونوں طرف سے ہوتی ہے لیکن یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک نہیں بلکہ تینوں بہنیں اس کا شکار ہوگئیں ۔۔ محبت کی، پسند کی جگہ رشتے ہونے کے باوجود بھی تلخی تینوں کے نصیب میں آئی ۔۔۔ حقیقت تو خُدا اور یہ خود جانتی ہیں ۔۔ سوشل میڈیا صارفین ان بہنوں کے اچھے نصیب کی دعائیں کرتے نظر آئے۔

علشبہ مرزا جن کی شاندار منگنی ٹک ٹاکر افعان کے ساتھ کی گئی تھی اور لاکھوں روپے کے نوٹوں کی بارش کی گئی تھی۔ جس وقت ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں بڑھ رہی تھیں اس وقت میں انہوں نے لگژری منگنی کی تقریب کرکے جہاں لاکھوں لوگوں کو حیرت اور افسوس میں ڈوبا دیا تھا وہیں اب ان کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر عام ہیں۔ علشبہ کے منگیتر نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو کسی نے پوچھا کیا آپ کی بھی منگنی ٹوٹ گئی تو اس نے جواب میں کہا ہاں! لیکن کوئی وضاحت پیش نہ کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More