بیٹے میں ہمیشہ آپ کو یاد رکھوں گا۔۔ بیٹے کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد عماد عرفانی نے پہلی بار اپنے جذبات بیان کردیے

ہماری ویب  |  Jul 17, 2023

“آپ میرے لئے سب سے اہم تھے۔ مجھے آپ پر یقین ہے۔ آپ میرے لیے ہمت اور حوصلے کا سب سے بڑا ذریعہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ بیٹا میں ہمیشہ آپ سے محبت کروں گا اور آپ کو یاد رکھوں گا“

یہ دل گرفتہ نوٹ مشہور اداکار اور ماڈل عماد عرفانی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔ ساتھ ہی عماد نے اپنے مرحوم بیٹے زاویار کے ساتھ بنائی گئی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں۔

عماد عرفانی ایک مشہور پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں۔ وہ کئی سالوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ عماد عرفانی کے مقبول ڈراموں میں چیخ اور جالان شامل ہیں۔ دونوں ڈراموں نے ریٹنگ کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ڈرامہ چےیخ میں صبا قمر کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ان کی آنے والی فلم مایا علی کے ساتھ ایک فلم ہے جس کی ہدایتکاری شعیب منصور کریں گے۔

مئی 2023 میں مقبول اداکار اپنے پیارے بیٹے سے محروم ہو گئے۔ ان کے بیٹے زاویار عرفانی کا انتقال 15 مئی کو اچانک ہوا تھا جبکہ واقعے کی افسوسناک خبر اداکار کے قریبی دوستوں نے شیئر کی۔ ویسے عماد عرفانی اپنے بیٹے کی موت کے بعد خاموش تھے۔ اور انھوں نے مہینوں سے اپنے سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہیں کیا البتہ کل پہلی بار عماد عرفانی نے اپنے بیٹے کو کھونے کے دکھ کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More