مداح کی مشکل آسان کردی ۔۔ کبریٰ خان کی سادہ شخص کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 15, 2023

کبریٰ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک کامیاب اور با صلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

وہ مختلف بلاک بسٹر ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور آگے بھی اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں کبریٰ خان نے ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کی، جہاں ان کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد ان سے ملنے اور ساتھ تصویر بنوانے کیلیئے پہنچی ہوئی تھی۔

اسی دوران ایک سادہ لوح شخص بھی وہاں موجود تھا جو کہ اپنے موبائل سے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کی جدوجہد دیکھ کر کبریٰ سے رہا نہیں گیا اور وہ اس شخص سے موبائل لے کر خود ان کے ساتھ سیلفی لے لیتی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان کے سادہ لوح انسان کے ساتھ عاجزانہ رویے سے پیش آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں اور ان کے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More