ہالی وڈ اداکار بھی مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ۔۔ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کیا مطالبات کردیے؟

ہماری ویب  |  Jul 14, 2023

مصنوعی ذہانت اس طرح انسانی ذہانت کے آمنے سامنے آ کھڑی ہوگی اس بات کا اندازہ شاید انھیں وجود میں لانے والے انسانوں کو بھی نہیں ہوگا۔ البتہ اب یہ خطرہ سر پر منڈلانے لگا ہے۔ اے آئی انٹیلیجنس کو جہاں دنیا کے ہر فورم پر سراہا جارہا ہے وہیں اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یہاں تک کہ یہ خوف ہالی وڈ بھی پہنچ چکا ہے۔

ہالی وڈ اداکاروں نے 1960 کے بعد پہلی بار ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو آج شام 7 بجے سے شروع ہوجائے گی۔ اس ہڑتال کی وجہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے گئے چہروں سے اداکاری کروانا ہے۔ اداکاروں کی یونین کا مطالبہ ہے کہ مصنوعی ذہانت سے بنے چہروں کا استعمال اداکاری کے لئے نہ کیا جائے۔

اس ہڑتال کی وجہ سے 1 لاکھ 60 ہزار افراد کام کرنا چھوڑ دی گے جس سے فلم انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ اداکاروں کے علاوہ اس ہڑتال میں رائٹرز بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے اداکاروں کی یونین نے پروڈکشن ہاؤسز سے اپنے تخفظات دور کرنے کے لئے مذاکرات کیے تھے جو کامیاب نہ ہوسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More