جامِ شیریں کے پُرانے اشتہار میں نظر آنے والی یہ نوجوان لڑکی کون سی مشہور اداکارہ ہیں؟ جانیے ان سے متعلق چند دلچسپ راز

ہماری ویب  |  Jul 14, 2023

دل کو راحت اور ٹھنڈک دینے والا برِصغیر کا خاص مشروب رُوح افزا ایک دہائی سے لوگوں کی اولین پسند ہے۔ کوئی دودھ کے ساتھ دودھ جامِ شیریں پیتا تو کوئی پانی کے ساتھ ملا کر ۔۔ مشروبِ خاص سمجھا جانے والا یہ شربت اپنے اشتہارات میں پہلے بھی خوبصورت اور حسین اداکاراؤں کو دکھاتا آیا ہے اور اب بھی، لیکن اب چونکہ اس برانڈ کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے لہٰذا اشتہار کے بغیر بھی مارکیٹ ریٹ میں کوئی کمی پیشی نہیں آئی۔

آپ اس اشتہار کو غور سے دیکھیں، یہ ماضی کی کون سی اداکارہ ہیں جو آج ایک بہت بڑی اداکارہ بن چکی ہیں جن کا اب نام ہی کافی ہے؟

یہ سلجھی ہوئی، معصوم اور سادہ دکھائی دینے والی اداکارہ فضیلہ قاضی ہیں جو جامِ شیریں کے اشتہار میں نظر آرہی ہیں۔ اب یہ شادی شدہ اور 2 جوان بیٹوں کی ماں ہیں اور ان کے بڑے بیٹے کی شادی گذشتہ سال دسمبر میں انجام پائی تھی۔ فضیلہ اپنے شوہر قیصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارتی رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی اکثر و بیشتر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More