عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنایا ۔۔ جاوید میانداد کے دعوے میں کتنی حقیقت؟ انہوں نے خود بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 06, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کی حقیقت سامنے آگئی۔

جاوید میانداد نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وجہ سے عمران خان وزیر اعظم بنے تھے اوراگر میں عمران خان کے ساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ یہ نہ ہوتا، میں ہونے نہیں دیتا۔

اپنے ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا تھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا۔ میزبان کے وزیراعظم بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ کچھ اللہ والے لوگ بھی تو ہیں۔

جاوید میانداد نے بتایا کہ میں عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کی تقریب میں شریک تھا لیکن عمران خان نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا تو مجھے دکھ ہوا ، جس پر میں نے انہیں کہا کہ تمہارا فرض بنتا تھا ورنہ میرے گھر رات 2 بجے کیا لینے آئے تھے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ اگر میں عمران خان کے ساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ یہ سب نہ ہوا ہوتا کیونکہ میں ایسا ہونے نہیں دیتا، عمران خان میری بات سنتے تھے، میں اگر وزیر اعظم بنوا سکتا تھا تو انہیں ہٹوانے سے روک بھی سکتا تھا لیکن اب میرے خیال میں عمران خان کا دوبارہ وزیر اعظم بننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More