میں بوڑھا ہو چکا ہوں اور اب ۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایسا کیوں کہا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Jul 05, 2023

پچھلے کچھ عرصے سے نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی تھی کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیئے یا نہیں، انہیں ایک موقع اور ملنا چاہیئے یا نہیں وغیرہ وغیرہ۔۔

اب آخرکار محمد عامر نے خود ہی اس بات پر جواب دے کر سب کے منہ بند کردئیے ہیں

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رپورٹر نے ان سے کم بیک کے حوالے سے سوال پوچھا، جس پر محمد عامر نے جواب میں کہا کہ میرا کم بیک کہاں سے آگیا؟

فاسٹ بولر نے کہا ہے کہ، "میں اب ریٹائر اور بوڑھا ہو چکا ہوں، اب نوجوانوں کو موقع ملنا ہے۔"

انہوں نے ڈربن قلندرز (زم ایفرو ٹی ٹین لیگ) میں کھیلنے کے بارے میں کہا کہ، "میں ڈربن قلندر کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔"

قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں تیاری سے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ، "ٹیم اچھی ہے، بھارت میں کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔ بولرز اگر دباؤ میں نہ آئے تو پاکستان کے بہت اچھے چانسز ہوں گے۔"

پاک بھارت میچ پر سارو گنگولی کے دئیے گئے بیان پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ، "مجھے ان کے بیان کی سمجھ نہیں آئی، گنگولی کا پاک بھارت میچ کو بڑا قرار نہ دینا عجیب ہے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More