ہوشیاری کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔ ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں گرما گرمی، کس ٹیم کے کوچ کو میدان سے باہر نکال دیا گیا؟

ہماری ویب  |  Jun 22, 2023

پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ سے ہی سب کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے، پھر چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا فٹبال کا، کبڈی ہو یا پھر ہاکی میچ، ان دونوں حریفوں کے مابین مقابلے بازی پھرپور ہوتی ہے جسے شائقین دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ویسے تو زیادہ تر گرما گرمی پاک بھارت کرکٹ میچ میں دیکھی جاتی ہے جہاں کھلاڑی ایک دوسرے کو یارکر باونسر اور چوکے چھکوں کیساتھ کیساتھ اکثر و بیشتر مختلف اشاروں سے ماحول کو گرماتے ہیں۔ لیکن اس بار یہ مقابلے بازی اور جوش فٹبال گراؤنڈ تک پہنچ گیا۔

جی ہاں گزشتہ شب بھارتی شہر بنگلور میں ایسا ہی منظر ساف فٹبال چیمپئن شپ کے میچ کے دوران دیکھنے کو ملا، اور اس لڑائی جھگڑے میں ریفری نے کوچ کو ہی میدان سے بے دخل کردیا

تفصیلات کے مطابق، دونوں ٹیمیں آپس میں تب گتھم گتھا ہوئیں جب میچ کے دوران گیند سائیڈ لائن سے باہر گئی، پاکستانی کھلاڑی نے فوری گیند اٹھائی اور تھرو کرنا چاہی لیکن ٹیکنیکل ایریا سے بھارتی کوچ آگے بڑھے اور پاکستانی کھلاڑی سے گیند چھین لی، جس پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تکرار ہوگئی۔

بھارتی کوچ کی مداخلت پر پاکستانی کوچ بھی میدان میں آگئے اور پھر کیا تھا دونوں ٹیمیں آپس میں ایک دوسرے کا گریباں پکڑنے کیلئے منہ پر آگئیں، صحیح وقت پر ریفری بیچ بچاو کیلیئے آ گیا نہیں تو شاید معاملہ اور بگڑ جاتا۔

اس حرکت پر ریفری نے بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھاتے ہوئے میدان سے باہر کردیا، جبکہ پاکستانی کوچ کو پیلا کارڈ دیکھا کر وارننگ دی۔ میچ کے اختتام میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More