کروڑوں میں کھیل رہے ہیں ۔۔ کیا ویرات کوہلی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے، سال میں کتنا کما رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jun 19, 2023

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں جگہ بنالی۔

ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم کے معاہدے سے سالانہ سات کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں، 15 لاکھ روپے ٹیسٹ، 6 لاکھ ون ڈے اور 3 لاکھ روپے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوہلی کو 15 کروڑ سالانہ ٹی ٹوئنٹی لیگ سے ملتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے، وہ 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوہلی ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ تک لیتے ہیں، دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ویرات کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9 کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔

ویرات کوہلی ریسٹورنٹ کے علاوہ لگژری ایتھلیٹک ویئر کے بھی مالک ہیں، کوہلی ممبئی میں 34 کروڑ جبکہ گروگرام میں 80 کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں اور ان کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اب تک 1050 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر بن چکے ہیں اور مستقبل میں اس مالیت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More