میسی کو پولیس پکڑ کر کہاں لے گئی؟ مداحوں نے فٹ بالر کیلئے دعائیں کرنی شروع کردی

ہماری ویب  |  Jun 14, 2023

فٹ بالر ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ سعودی عرب کلب کی مہنگی ترین آفر کو ٹھکرانے والے میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر سے تفتیش بھی کی۔ ایئرپورٹ پر میسی کو گرفتار ہوتا دیکھ کر ان کے مداحوں نے دعائیں کرنی شروع کردی تھیں کہ یہ جلدی ہی حراست سے نکل جائیں ۔۔

تفصیلات کے مطابق میسی اپنا ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس سپین کا پاسپورٹ تھا۔ لیکن یقین دہانی اور قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔ ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا اور ان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More