ہربھجن سنگھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، معذور نوجوان کے پاس آکر کونسی خواہش پوری کردی؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Jun 09, 2023

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023ء کے فائنل کے دوران سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہربھجن سنگھ کی وائرل ویڈیو میں میں ایک معذور پاکستانی مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بھارتی کرکٹر کے حسنِ اخلاق پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اوول میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔بھارت کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔

چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 1اعشاریہ 6 ملین ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے والی 9 ٹیموں کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا، ٹائی یا ختم کر دیا گیا تو آسٹریلیا اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا، 12 جون فائنل کا ریزرو ڈے ہو گا، 5 دنوں میں ضائع ہونے والے کھیل کے لیے ریزرو ڈے استعمال کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More