‏ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ ۔۔۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور کون کون خوش نصیب کھلاڑی ہیں جو اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے؟

ہماری ویب  |  May 30, 2023

سال 2023 کھلاڑیوں کے لیے اب تک ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے۔ اس سال بیشتر کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور اب خبریں یہ سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور فخر زمان اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم اپنی والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ محمد رضوان اور فخر زمان بھی اس سال حج پر جائیں گے۔

سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے، فہیم اشرف اور افتخار احمد سمیت دیگر کرکٹرز بھی اسی سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More