ہماری ویب | May 24, 2023
مشہور فٹ بالر رونالڈو کچھ ماہ سے سعودی عرب میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہیں اور وہاں کی شاہانہ مہمان نوازی کے مزے اٹھا رہے ہیں لیکن ساتھ ہی رونالڈو کا مزاج اس قدر دوستانہ اور اسلامی ماحول سے ملتا جلتا ہوگیا ہے کہ سب حیران ہیں۔ نادي النصر السعودي لیگ میں کل میچ کے دوران گول مارتے ہی رونالڈو سجدے میں گرگئے اور پوری ٹیم کے درمیان انہوں نے سجدہ ریز ہو کر سب کے دل جیت لیے۔ ان کی اس ویڈیو کو دنیا بھر میں شیئر کیا جا رہا ہے اور ہر کوئی ان کے اس عمل کو پسند کر رہا ہے۔
رونالڈو اس وقت نادي النصر السعودي کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔ واضح رہے فٹ بالر رونالڈو نے سعودی کلب ’النصر‘ کے ساتھ سالانہ 200 ملین (20 کروڑ) یورو کی ڈیل کی تھی یعنی انھیں سنہ 2025 تک سالانہ 200 ملین یورو کی ادائیگی کی جائے گی۔ گزشتہ روز ٹیم النصر نے اپنا میچ الشہباب کے خلاف کھیلا جس میں رونالڈو کی ٹیم النصر نے اپنا میچ 3-2 سے جیت لیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More