لوگ انہیں سر پر چڑھاتے ہیں اسی لیے ۔۔ شاہ رخ خان نے ساتھ سیلفی لینے آئے نوجوان کو دھکا دے دیا، ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا

ہماری ویب  |  May 03, 2023

کنگ خان اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ مداحوں کے ساتھ اپنے حسن سلوک کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ البتہ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں اپنے مداح کو پیچھے ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پر جیسے ہی شاہ رخ خان آتے ہیں ایک مداح موبائل کے ہمراہ سیلفی لینے کی نیت سے ان کے قریب آتا ہے جبکہ شاہ رخ غصے میں اس کے ہاتھ کو پیچھے کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہاں موجود ان کے سیکورٹی گارڈز بھی مداح کو ہٹا دیتے ہیں۔ شاہ رخ تیزی کے ساتھ وہاں سے نکل جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداح غصے کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ لوگ انھیں سر پر چڑھاتے ہیں تبھی یہ اتنے مغرور ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انھیں کم سے کم شاہ رخ خان سے اس مغرور انداز کی توقع نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More