معروف کامیڈین کیکو شردھا نے ’گریٹ انڈین کپل شو‘ کو خیرباد کہہ دیا؟

اردو نیوز  |  Sep 04, 2025

انڈیا کے معروف کامیڈین کیکو شردھا اطویل عرصے سے کپل شرما کے مختلف شوز کے ساتھ منسلک ہیں۔

وہ ٹی وی پر نشر ہونے والے ’کپل شرما شو‘ سے لے کر او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ ہیں اور شوز میں ان کے مختلف کردار مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیے جاتے رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق معروف فوٹوگرافر وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ کیکو شردھا نے ’گریٹ انڈین کپل شو‘ چھوڑ دیا ہے۔

کیکو شردھا کے شو چھوڑنے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب چند دن قبل ان کی ساتھی کامیڈین و اداکار کروشنا ابھیشیک کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تاہم اس ویڈیو کو ان کی شو سے رخصتی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وائرل بھایانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’پچھلے چند دنوں سے کپل شرما کے کیمپ میں نمایاں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں کیکو شردھا اور کروشنا ابھیشیک آپس میں بحث کرتے ہوئے نظر آئے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ کیکو شردھا نے دی گریٹ انڈین کپل شو چھوڑ دیا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ اس فیصلے کو مذکورہ جھگڑے سے جوڑا جا رہا ہے لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ کیکو شردھا مبینہ طور پر ایک نئے کامیڈی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے لیے سائن ہو چکے ہیں جو ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوگا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس شو کی میزبانی اشنیر گروور کریں گے۔

یاد رہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’ایم ایکس پلیئر‘ کو ’نیٹ فلکس‘ کا حریف سمجھا جاتا ہے تاہم ان خبروں پر کیکو شردھا نے تاحال کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

کیکو شردھا اور کروشنا ابھیشیک کا جھگڑاچند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دونوں کامیڈینز کے درمیان گرما گرمی ہو رہی تھی۔ ویڈیو میں کیکو شردھا کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’ٹائم پاس کر رہا ہوں؟‘ اس پر کروشنا ابھیشیک ناراض ہو کر جواب دیتے ہیں ’تو پھر ٹھیک ہے آپ کرلو، بھائی کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں یہاں سے جا رہا ہوں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More