پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

ہماری ویب  |  Sep 05, 2025

"جی بالکل اسلام آباد میں یہ سب عام ہے، افسوس ناک منظر ہے۔"

"یہی وجہ ہے کہ پاکستان عذاب سے گزر رہا ہے۔"

مشہور اداکارہ، اینکر اور سوشل میڈیا پر سرگرم شخصیت مشی خان نے ایک بار پھر معاشرتی برائی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ اس بار انہوں نے پاکستان کے بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی جسم فروشی پر کھل کر بات کی ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے بیانات موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

مشی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر بے شمار ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں برقع پوش لڑکیاں بڑی سڑکوں کے کنارے کھڑی دکھائی دیتی ہیں، اور یہ صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ خواتین اور خواجہ سرا بھی ایسے کاموں میں ملوث ہیں۔ ان کے مطابق مخصوص ریٹ طے کر کے انہیں باآسانی ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر اس سب کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟ انہوں نے کہا کہ یہ لعنت ہمارے معاشرے میں تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ سخت کارروائی کی جائے۔ ایسے علاقوں کو مانیٹر کرنے اور ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا لازمی ہیں۔

مشی خان کی یہ بات عوام کے دل کی آواز بن گئی ہے۔ بہت سے صارفین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ برائی بڑے شہروں میں کھلے عام پھیل رہی ہے اور اس کے سدباب کے لیے فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More