ہماری ویب | May 02, 2023
ڈرامہ تیرے بن کی گزشتہ روز آنے والی قسط میں میرب نے مرتسم سے انس اور مریم کے رشتے کی بات ایک مرتبہ پھر سے کرنے کی کوشش کی جس پر مرتسم نے اپنا سب سے بڑا سپنا اپنی چاہت اور بیان کرتے ہوئے کہا میرب میرے سر پر ذمہ داریوں کی ایک پگڑی ہے تم ایسا کوئی کام نہ کرنا کہ جس سے میں اپنی دوسری چاہت بھی کھو دوں۔ لیکن میرب نے ایک مرتبہ پھر مرتسم کا سر شرم سے جھکا دیا اور اپنی نند مریم کو اپنے ہی شوہر کے دشمن کے ساتھ گھر سے بھگانے میں مدد کی۔
View this post on Instagram A post shared by afiablogs (@afiablogs)
A post shared by afiablogs (@afiablogs)
جس پر سوشل میڈیا صارفین اعتراض اٹھا رہے ہیں سب سے پہلے تو ڈرامے کی کمزور کہانی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ رائٹر نے ایک طرف مرتسم کی پگڑی میرب کے ہاتھوں میں رکھوادی لیکن اسی قسط میں نند کو بھگانے میں مدد کر رہی ہے جبکہ یہ جانتی ہے کہ مرتسم کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ کون عورت ایسی ہوگی کہ ایسے اتنے بڑے خاندان کی بہو ہو کر یوں نیچ حرکت کرے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے کی قسط میں کہانی کس طرف پلٹتی ہے اور مرتسم کیسے میرب کو مشکل سے نکالتا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More