سرف سے بال دھوئے، ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پی کیونکہ ۔۔ بھارتی اداکارہ جیل میں گزرے لمحات کا بتاتے ہوئے رو پڑیں

ہماری ویب  |  Apr 28, 2023

بھارتی اداکارہ کرسنن پریرا کا کہنا ہے کہ منشیات کے کیس میں متحدہ عرب امارات کی جیل میں وہ اپنے بال سرف سے دھوتیں اور ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بناتی تھیں،وہ وقت یاد کرکے آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

مہیش بھٹ کی فلم سڑک ٹو میں اداکاری کرنے والی کرسنن پریرا کو شارجہ ائیر پورٹ پر سامان سے منشیات برآمد ہونے پر روکا گیا تھا۔

کرسنن پریرا کا کہنا ہے کہ جیل میں مجھے قلم اور کاغذ کے لیے 26 روز کوشش کرنا پڑی، جیل میں سرف سے بال دھو ئے اور ٹوائلٹ والے پانی سے کافی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی میری آنکھوں میں آنسو آتے تھے کہ مجھے میرے مقاصد یہاں پر لائے اور کبھی مجھے اپنے کلچر، میوزک اور ٹی وی پر جانے پہچانے چہروں پر ہنسی آتی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات کے حوالے سے قوانین بہت سخت ہیں، ماضی میں پاکستانی کرکٹر محمد آصف کو بھی پرس میں سے منشیات ملنے پر یو اے ای میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

کرسنن پریرا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ سامان میں منشیات ہے کیونکہ جس چیز میں سے منشیات نکلی وہ مجھے کسی نے امارات میں کسی کو دینے کیلئے دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More