منوج باجپائی کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Apr 28, 2023

اداکار منوج باج پائی کی اپنی بیگم اور بیٹی کے ہمراہ فیملی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ منوج باج پائی خود ہندو مزہب سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی بیوی شبانہ مسلمان خاتون ہیں۔ دونوں نے اپنی بیٹی کا نام آوا نائلہ رکھا ہے جو ہندو اور مسلم نام کو ملا کر رکھا گیا ہے۔ جس کے معنی ہیں پرندہ جو ہمیشہ چہچہاتا رہتا ہے۔

ان کی شادی 2006 میں پسند سے ہوئی تھی۔ ان کی شادی کے بعد کئی ہندو مسلم فسادات نے جنم لیا لیکن بعدازاں منوج نے اپنی زندگی کو مذہب سے بالا تر ہو کر گزارا دونوں کی ایک بیٹی ہے اور یہ آپس میں ایک ساتھ خوش بھی ہیں۔

منوج باجپائی فلم ستیا، گینگ آف واسع پور اور علی گڑھ سمیت بیشمار فلموں میں کام کرچکے ہیں اور ان کی اہلیہ شبانہ رضا نے بھی ان کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ لیکن اب یہ شوبز سے دور ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More