گھر میں بہن کی شادی تھی اور کچھ لوگ مجھے اغواء کرکے لے گئے ۔۔ شہروز سبزواری کے ساتھ مومل کی شادی کے دنوں ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ ماں باپ کا دل کانپ اُٹھا؟

ہماری ویب  |  Apr 25, 2023

کراچی میں اغواء کاری، چوری اور ڈکیتی ہونا ایک عام بات ہے۔ لیکن سب سے زیادہ خطرناک وہ لمحہ ہوتا ہے جب ڈکیت اپنے ساتھ آپ کو بھی اُٹھا کر لے جائیں۔ شہروز سبزواری نے بھی اپنی زندگی کے ایسے ہی ایک خطرناک واقعے سے متعلق عید کے شو پر بتایا۔ اداکار نے کہا کہ:

میری بہن مومل کی شادی کے دن تھے 2010 کی بات ہے اس وقت میں گاڑی میں جا رہا تھا، اچانک کچھ لوگ آئے، وہ چور تھے انہوں نے مجھ سے میری ساری چیزیں بھی لیں اور مجھے بھی اپنے ساتھ پکڑ کر لے گئے میرا دل ڈر گیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، شکر ہے انہوں نے مجھے پہچانا نہیں کہ میں اداکار ہوں، مجھ سے پوچھا کیا کرتے ہو میں نے کہا معمولی سی نوکری کرتا ہوں لیکن چونکہ میرے پاس 2 بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ تھے وہ مجھے ساتھ لے گئے انہوں نے مجھ سے کیش نکلوایا اور پھر مجھے چھوڑ دیا۔

شہروز کی والدہ نے کہا کہ اس وقت میرا دل ڈر گیا، ہمارا جیسے دل کانپ اُٹھا ہو کیونکہ میں شہروز کو فون کر رہی تھی اور فون انہوں نے اُٹھایا جان ہی نکل گئی تھی کہ یہ کیا ہوگیا لیکن شکر ہے مال گیا مگر میرا بیٹا جان و سلامتی کے ساتھ گھر لوٹ آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More