مارنا ہی ہے تو میری جان لے لو لیکن ۔۔ راکھی ساونت سلمان خان کیلئے حقیقت میں جان دینے کو کیوں تیار ہوگئیں؟

ہماری ویب  |  Apr 24, 2023

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے مافیا کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کے بعد اپنی جان دینے کی پیشکش کردی۔

خود کو سلمان خان کی بہن قرار دینے والی راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ عید پر واضح کر دوں کہ میرے بھائی کو ہاتھ مت لگانا۔بھائی کی بہن کی جان سے اگر تمہارا پیٹ بھرتا ہے تو چاہے میری جان لے لو۔

میرے قتل کا گناہ بھی تمہارے سر پر نہیں ہوگا، جاؤ میں نے تمہیں اپنا خون معاف کیا۔ آخر میں راکھی ساونت نے ’اللّٰہ اکبر‘ کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مافیا ڈان لارنس بشنوئی کی طرف سے مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

سلمان خان کئی مواقع پر راکھی ساونت کے ساتھ دکھائی دے چکے ہیں جس کی وجہ سے راکھی انہیں اپنا بھائی مانتی ہیں۔

مافیا کی دھمکیوں کے بعد انہوں نے اپنی جان پیش کرتے ہوئے مافیا کو اپنا خون بھی معاف کردیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ لارنس بشنوئی وہی ڈان ہے جس نے معروف پنجاب گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کروایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More